راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے چین کے سرکاری دورے کے پہلے دن پرتپاک استقبال کیا گیا ۔پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہاگیا ہے آرمی چیف نے چاق و چوبند دستے کامعائنہ کیا۔ بعد میں آرمی چیف کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔