لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر واپس لینے پر نمٹا دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز گل نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ اس کی اجازت دی جائے. عدالت نے استدعا منظور کر لی اور درخواست نمٹا دی. درخواست میں استدعا کی گئی تھی شہباز گل کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔