اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کیا گیا ہے اوربینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر شدہ تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے،اس بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔