فارن فنڈنگ کیس اداروں کا پہلا ٹیسٹ کیس ہو گا :مولانا فضل الرحمن

08:51 PM, 26 Apr, 2022

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام حربے  واضح طورپر ناکام ہوچکے ہیں،  اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندرمضبوط فیصلے دینے ہونگے، فارن فنڈنگ  پہلاٹیسٹ کیس ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن عدلیہ سمیت تمام اداروں اور میڈیاکو دباؤ میں لانے کے لیے تنقید اور الزام تراشی کاہرمذموم حربہ استعمال کررہی ہے، تحریک انصاف کے تمام حربے  واضح طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا  اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آذادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندرمضبوط فیصلے دینے ہونگے،  یہ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ ملک اپنے راستے پر واپس آسکے اورکسی فرد یا جماعت کے منظور نظر ہونےکا داغ دہویاجاسکے،  فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلاٹیسٹ کیس ہوگا۔

مزیدخبریں