اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے وزیر جلد جیل میں ہوں گے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی ۔
بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 26, 2022
مریم نواز نے کہا کہ ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔