کراچی یونیورسٹی دھماکہ کرنے والا کون تھا ؟اہم انکشافات

05:19 PM, 26 Apr, 2022

کراچی یونیورسٹی دھماکہ کی ذمہ دار ی انتہاپسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کر لی ۔

کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خود کش دھماکہ کی ذمہ داری مجید بریگیڈ نے قبول کر لی ،تنظیم کے ترجمان جیند بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ تنظیم کی جانب سے کسی خاتون نے ایسی کارروائی کی ہے۔

اس سے قبل پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا دھماکہ خود کش ہو سکتا ہے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کے مطابق گاڑی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی میں دو چینی خواتین اور ان کا ایک ہم وطن سوار تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں،دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی باشندوں میں ڈائریکٹر ہوانگ گوئی پنگ، ڈنگ موپنگ، چن سائے اور وین ڈرائیور خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وانگ یوکوئنگ اور سیکیورٹی گارڈ حامد شامل ہیں۔

مزیدخبریں