کراچی یونیورسٹی دھماکہ خود کش حملہ تھا ،حملہ آور خاتون برقع پوش تھی

04:55 PM, 26 Apr, 2022

کراچی دھماکے کی تفصیلات سامنے آنے لگیں ،کراچی یونیورسٹی میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ،نیو نیوز کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے وین یونیورسٹی کے قریب آئی تو خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ۔

کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیونیوزنے حاصل کرلی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ خودکش حملہ آورخاتون نے خودکودھماکاخیزموادسے اڑایا۔

کراچی یونیورسٹی وین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا دھماکہ خود کش ہو سکتا ہے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کے مطابق گاڑی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی میں دو چینی خواتین اور ان کا ایک ہم وطن سوار تھا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دہشت گردی ہے جس میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،،،پولیس کے مطابق یہ گاڑی کراچی یونیورسٹی کے مسکن مین گیٹ سے کراچی یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھی، دھماکا دوپہر ایک بجکر 52 منٹ پر ہوا،دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں،دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی باشندوں میں ڈائریکٹر ہوانگ گوئی پنگ، ڈنگ موپنگ، چن سائے اور وین ڈرائیور خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وانگ یوکوئنگ اور سیکیورٹی گارڈ حامد شامل ہیں۔

مزیدخبریں