وزیر مملکت  برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بڑا بیان

01:41 PM, 26 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عبدالرحمن کانجونے بطور وزیر مملکت  برائے داخلہ کا  چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے  بیان میں عوام کو  ہرممکن سہولت دینے کے عزم کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن کانجونے بطور وزیر مملکت وزارت داخلہ چارج سنبھال لیا  ہے۔  وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر مملکت کا دفتر پہنچنے پراستقبال کیا گیا،  وزیرمملکت عبدالرحمن کانجو کی وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات بھی ہو ئی سیکرٹری داخلہ نے وزارت کے امور اور عوامی سہولت کے مختلف منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ  عوامی خدمت کی جذبے سے سیاست میں آیا ہوں۔ نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے اور دیگر محکموں میں عوام کے لئے سہولیات پیدا کرینگے۔ کوشش کرینگے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوں۔

مزیدخبریں