شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے: رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید پر طنز

شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے: رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید پر طنز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان  نے  شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا  کہ شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے، جو کہتا تھا ’تحریک عدم اعتماد ناکام ہے, نا کام ہے۔‘

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے  کریں جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ شیخ رشید پر طنز کرتے  ہوئے انہوں نے کہا  کہ  جو کہتا تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہے،وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے۔  رانا ثناءاللہ خان نے مزید کہا کہ  عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں   کوئی این آر او نہیں دیا گیا ،کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کےبعد ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے بھی جاسکتےہیں اوردیے بھی جاسکتےہیں، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہےالیکشن جتنی جلدی ہوجائے اتنا ہی ملک کےلیے بہترہوگا۔

مصنف کے بارے میں