عمران نیازی ہٹلر کے شاگرد ہیں: احسن اقبال

12:33 PM, 26 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال نے سابق وزیراعظم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے عمران خان کو ہٹلر کا شاگرد کہہ دیا۔

 احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر  احسن اقبال نے  کہا کہ عمران خان کے الیکشن کمیشن پر دھاوے کا مقصد ادارے کو بلیک میل کر نا ہے  ، انہیں  توشہ خانہ سمیت  کرپشن  کا حساب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ہٹلر کے شاگرد ہیں اور اداروں کے خلاف انتشار اور افراتفری پیدا کر کے اقتدار   جانے کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جتنے مرضی ٹرینڈ بنالیں اب  کوئی  کارڈ نہیں چلے گا ، اب صرف کارکردگی کا کارڈ چلے گا ۔  سابقہ حکومت نے ملک کی ترقی  کی بہتری کے لیے  کوئی اقدام نہیں اٹھایا ۔

مزیدخبریں