مریم نواز کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ  کابنایا گیا تیسرا بینچ بھی تحلیل

 مریم نواز کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ  کابنایا گیا تیسرا بینچ بھی تحلیل

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ  کا بنایا گیا تیسرا بینچ بھی تحلیل ہو گیا۔ْ

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں  مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر بنایا گیا بینچ تیسری بار تحلیل ہو گیا۔بینچ میں شامل جسٹس اسجد گھرال نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

قبل ازیں  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  کے ممبر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی, درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  مریم نواز  کی عمرہ کی اجازت اور  پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جبکہ ای سی ایل کے حوالے سے رولز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت آج  تک ملتوی کی تھی ۔
 

نیب نے مریم نواز کی درخواست پر جواب جمع کرا تے ہوئے  مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت کر دی، نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ  مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست مسترد کی جائے۔

مصنف کے بارے میں