دعا کے والدین کا  بیٹی کا نکاح ماننے سے انکار ، بڑا مطالبہ کر دیا

11:46 AM, 26 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد سے لاپتہ ہونے والی دعازہرہ  کے والدین نے  بیٹی کا نکاح ماننے سے انکار کر دیا، مطالبہ کیا کہ مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہو کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ  بیٹی دباؤ میں بیانات دے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ  ظہیر احمد کو نہیں جانتا  ، پب جی گیم کے اندر میسیجنگ سسٹم سے لڑکے نے   بیٹی کو ٹریپ کیا۔ دعاکا نکاح جعلی ہے ،اس کی عمر 18سال نہیں، ہر چیز جعلی پیش کی گئی، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تومیری بیٹی  18 سال کی کیسے ہوئی؟ 18 سال سے کم عمر بچی کو لیکر جانا اغوا ہے۔ دعا کے والد مہدی کاظمی نے درخواست کی  کہ ان کی بیٹی کو کراچی لایا جائے، بیٹی کومیرے نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جائے۔

دعا کی والدہ  نے خدشہ ظاہرکیا کہ  ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو، میری بیٹی ویڈیومیں خوفزدہ نظرآرہی ہے۔ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں  تاکہ معلوم ہو کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

مزیدخبریں