سندھ ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کے دو مستعفی ارکان اسمبلی کی ضمانت منسوخ، عدالت سے گرفتار

 سندھ ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کے دو مستعفی ارکان اسمبلی کی ضمانت منسوخ، عدالت سے گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس  میں پی ٹی آئی کے دو مستعفی  ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ  کردی، دونوں ارکان اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیس  میں ملوث پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے  ایم این ایز عطاء  اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی، پولیس نے دونوں کوکمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ 18 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں اور کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر وہاں موجود پی ٹی آئی کے منحرفین اراکین تک پہنچنے کی کوشش کی ۔

بعد ازاں بگڑتی  سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عطاء اللہ اور فہیم خان کو  گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا جس کے بعد  پی ٹی آئی کے 2 ارکان  کو سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق  معاون خصوصی شہبازگل نے تھانے سے شخصی ضمانت پر چھڑالیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں