لاہور: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بے قصور قرار دیدیا، ایف آئی نے عدالت میں مؤقف دیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے قصور ثابت ہوئے ہیں اور ان کی گرفتاری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔
بشیر میمن نے ایف آئی اے کے بیان کے بعد عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لی ، بشیر میمن پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات درج تھے۔