لاہور: پولیس ٹریننگ کالج میں تعینات کانسٹیبل شہباز شریف کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں شہباز شریف نامی کانسٹیبل کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر معطل کیا گیا، مذکورہ کانسٹیبل سینٹر کی عارضی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔
کانسٹیبل شہباز شریف کو ڈیوٹی سے ہٹانے اور اسکی جگہ دوسرے کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی رپورٹ کمانڈنٹ چوہنگ کو ارسال کر دی گئی۔کانسٹیبل کیخلاف ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف مورخہ 7 اپریل 2022 سے ڈیوٹی پر غیر حاضر تھا جس کو متعدد بار بذریعہ فون ڈیوٹی پر آنے کا کہا گیا لیکن وہ غیر حاضر رہا، جس کے بعد ایکشن لیا گیا۔