لاہور: لاہور: بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا اپنے بیٹے احمد علی ریاض کی جانب سے فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین منتقلی کے الزام پر ردِ عمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض پر فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین منتقلی کا الزام لگا دیا گیا،بڑا رقبہ منتقل ہونے کی دستاویزات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تاہم معاملے کی ملک ریاض نے تردید کر دی۔
ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ میرے اور بیٹے کے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔
ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض نے فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین کیوں کی؟اتنا بڑا رقبہ فرح گوگی کے نام مُنتقل کیوں کیا گیا؟
— Javed Badar Pakistan🇵🇰 (@jkhanbadar) April 24, 2022
پاکستان کی اتنی تباہی کی گئی ہے کہ قوم اگلے سو سال تک بھرپائی کرتی رہے گی
ابھی تو کرپشن سامنے آنا شروع ہوئی ہے ہر محکمے میں کرپشن 10/15 ارب سے شروع ہوتی ہے pic.twitter.com/eehCt9n2D6
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دو روز سے خبریں زیر گردش تھیں جن میں ملک ریاض کے بیٹے پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین ٹرانسفر کی ہے۔