آکسیجن کی کمی کا خدشہ، سندھ حکومت کا تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ 

آکسیجن کی کمی کا خدشہ، سندھ حکومت کا تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: حکومت سندھ نے آکسیجن کی کمی کے خدشے کے باعث تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صرف ایمرجنسی کی حالت میں ہی سرجری کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آکسیجن کی قلت سے بچنے کیلئے سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں فوری طور پر آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کی حالت میں سرجری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسی باعث خدشہ ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت نہ پیدا ہوجائے جس سے بھارت جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فوری طور پر آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔