کورونا وائرس کی تباہ کاریاں ، بنگلہ دیش نے بھارت سے سرحد بند کردی

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں ، بنگلہ دیش نے بھارت سے سرحد بند کردی
سورس: file photo

ڈھاکہ،کورونا وائرس کی خراب صورتحال کے باعث بنگلا دیش نے  بھارت کے ساتھ  سرحد بند کردی ۔

بنگلا دیش نے کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کے باعث بھارت کے ساتھ 14 روز کے لیے سرحد  بند کرنے کا اعلان کردیا ہے  ۔

بنگلادیشی وزیر خارجہ عبدل میمن نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اپنی سرحد بند کررہے ہیں ۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت جاری رہے گی۔

بنگلادیش وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے تین مقامات پر سرحد کھلی رکھی ہوئی جہاں سے بنگلا دیش کے شہری کووڈ کی منفی رپورٹ دکھا کر واپس آسکتے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ اور نیدرلینڈ نے بھی بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ بنگلادیش پہلے ہی بھارت کے ساتھ فضائی سفر پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

 واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید  2 ہزار 812 مریض جان کی بازی ہار گئے۔