کورونا کے جعلی سرٹیفکیٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام ، 22 مسافروں کو روک لیا گیا

06:31 PM, 26 Apr, 2021

کراچی ، جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو پکڑ لیا گیا۔ ‏

تفصیلات کے مطابق جنا ح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ‏ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو روک لیا۔ ‏

محکمہ صحت کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے۔ مسافر ‏غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت تھے۔ ایئرلائن نے ‏مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی۔ ‏
‏محکمہ صحت نے آف لوڈ ہونے والے22 مسافروں کو ایف آئی اے امیگریشن کے حوا لے کرنے ‏کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں ‏کے خلاف کارروائی کر نے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں