وامق بخاری تعیناتی کیس، نیب نے شاہد خاقان عباسی سے 26 سوالات پوچھ لیے

02:12 PM, 26 Apr, 2021

راولپنڈی: وامق بخاری کی بطور سربراہ پاکستان پیٹرولیم تعیناتی کیس میں  شاہد خاقان عباسی  نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔ نیب نے سابق وزیراعظم کو سوالنامہ دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ  صرف ایک تقرری پر مایوسی ہے اور وہ چیئرمین نیب کی تقرری ہے ۔

نیوز نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سربراہ پاکستان پیٹرولیم تعیناتی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔شاہد خاقان عباسی سے  ڈیڑھ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔

  شاہد خاقان عباسی کو نیب تفتیشی افسر  کی طرف  سے 26 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا اور ان سے  2ہفتے میں تحریری جواب طلب کیے گئے ہیں۔ تحریری جواب دیکھ ان کے دوبارہ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

نیب سوالنامے کے مطابق  بتائیں ارشد مرزا کا اس تعیناتی میں کیا کردار رہا ہے؟؟؟ ایم  ڈی پی پی ایل کی تعیناتی میں کنسلٹنٹ  کی خدمات کیوں لی گئیں؟؟؟ کیا وامق بخاری ایم ڈی کے عہدے کے اہل تھے؟؟؟ کیا ایم  ڈی  پی  پی  ایل  کی  تعیناتی میں خصوصی چھوٹ دی گئی؟؟؟ 

نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم ایک تقرری پر بہت مایوسی ہے وہ چیرمین نیب کی، اس شخص نے ملک کو تباہ کردیا۔

انہوں نے  وزیراعظم پر بھی خوب تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید وزیراعظم کو ڈھائی سال میں ملک میں کرونا، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ جانے پر فخر ہے ۔

مزیدخبریں