کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے باوجود اے لیول امتحانات شروع

10:20 AM, 26 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے اور طلبہ کے احتجاج کے باوجود اے لیول  امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ برٹش کونسل ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے اور ہم ان پر کڑی نگرانی کریں گے۔

شفقت محمود نے امتحانی مراکز کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں امتحان کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم   نے  مزید کہا کہ کیمبرج غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھے  اور کیمبرج بقیہ   پیپرزسے متعلق فیصلے اور 13ماہ کی شرط  پرنظرثانی کرے۔

انہوں نے کہا  کہ  جوطلبہ، والدین ابھی مطمئن نہیں وہ  بغیر اضافی اخراجات کے اکتوبر، نومبر میں امتحانات  میں شرکت کرسکتے ہیں۔ میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی کے تیسرےیا چوتھےہفتے تک لیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں