کابل :امریکا اور نیٹو نے افغانستان سے انخلا شروع کردیا ہے ۔امریکی فوج کے کمانڈر سکاٹ ملر نے انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کے نکلنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ ملر نے کہا کہ فوجی اڈے اور سازو سامان افغان فورسز کے حوالے کر رہے ہیں۔ انخلا کا عمل امریکی صدر کے فیصلے کے مطابق کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے دو بی 52 طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیے ہیں ۔ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردارجہاز رکھنے کا فیصلہ افغانستان سے انخلا کرنے والے امریکی اور اتحادی فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا 11 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔