ایک ارب افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ، افریقی ملک سیشلز پہلے نمبر پر، پاکستان کا 135 واں نمبر

09:29 AM, 26 Apr, 2021

واشنگٹن: کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد1ارب سے زائد ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثر افراد کی یومیہ تعداد کا نیا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھارت میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلائو ہے۔ پاکستان ویکسی نیشن کے حوالے سے 135 ویں نمبر پر ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  کے مطابق اب تک 207 ممالک میں 1002938540 ویکسین ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔  گزشتہ روز 8 لاکھ 93 ہزار افراد کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے جو کہ یومیہ متاثرین کا نیا ریکارڈ ہے۔

دنیا میں مغربی افریقا کا ملک سیشلز کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سب سے آگے ہے جس نے اپنی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگادی ہے۔ دوسرا نمبر اسرائیل کا ہے جہاں 61 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر ہے جہاں  ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ 

چوتھے نمبر پر برطانیہ کا نمبر ہے جہاں 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے ۔ چلی کا پانچواں، امریکا کا چھٹا، بحرین کا ساتواں ،ہنگری کا آٹھواں،یوراگوئے کا نواں، سربیا کا دسواں نمبر ہے۔

ویکسین کے حوالے سے جرمنی کا گیارہواں ،فرانس کا بارہواں ،ترکی کا تیرہواں ،برازیل کا چودہواں اور بھارت پندرہویں نمبر پر ہے۔  پاکستان کا دنیا بھر میں 135 واں نمبر ہے جبکہ کورونا کیسز کے حوالےسے 31 ویں نمبر ہے۔ 

مزیدخبریں