وزیراعظم آج 30 ارب کے ملتان پیکج کا اعلان کریں گے

08:24 AM, 26 Apr, 2021

ملتان : وزیراعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر ملتان  پہنچ گئے ہیں ۔وزیراعظم  30 ارب روپے کے اسپیشل ملتان پیکج کا اعلان کریں گے ۔

نیو نیوز کے مطابق  ملتان  پیکج میں 5 ارب روپے سے زائد کی روڈ انفراسٹرکچر کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ تمام ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد و افتتاح سرکٹ ہاؤس میں کیا جائے گا۔

کورونا ایس او پیز کے تحت سرکٹ ہاؤس میں محدود پیمانے پر تقریب رکھی گئی ہے۔وزیر اعظم سپورٹس کمپلیکس میں کسان کارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔عمران خان شجر کاری مہم کے سلسلہ میں سرکٹ ہاؤس میں پودا بھی لگائیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خارجہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔

ادھر چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، ڈاکٹر ظفر ہانس، عبدالباری جعفری، رافیہ ملک، حانیہ خان اور ایمن خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے دورہ ملتان کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر دورہ تب یاد گار ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق صوبے کا اعلان کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وسیب کے تمام مسائل کا حل ہے اور سرائیکی صوبے کے قیام پر عمران خان کا نام تاریخ کے انمٹ نقوش پر درج ہو جائے گا۔

مزیدخبریں