ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان خان کی والدہ سیدہ بیگم کا انتقال گزشتہ روز صبح بھارت کے شہر جے پور میں ہوا، ان کی عمر 95 برس تھی۔
رپورٹ کے مطابق عرفان خان ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں، کرونا لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ان کی واپسی ممکن نہیں اسی باعث وہ اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیدہ بیگم طویل عرصے سے بستر علالت پر تھیں، انہیں چند روز قبل طبیعت ناسازی کے بعد ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے سیدہ بیگم کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔
یاد رہے کہ عرفان خان کو گزشتہ دو برس قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا انہوں نے کئی عرصہ علاج کروایا اور پھر کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔