ٹنڈولکر نے عمران خان کو بھی اپنے ٹاپ 5 آل راﺅنڈرز میں شامل کرلیا

12:58 PM, 26 Apr, 2020

ممبئی: بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے عمران خان کو بھی اپنے ٹاپ 5 آل راﺅنڈرز میں شامل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ میں دنیا کے 5 بڑے آل راﺅنڈرزکو کھیلتا دیکھ کربڑا ہوا اوربعد میں مجھے ان کے ساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میں کپیل دیو کے ساتھ کھیلا، جب میں اپنے پہلے غیرملکی ٹور پر پاکستان گیا توعمران خان کیخلاف کھیلنے کا موقع میسر آیا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اسی طرح اپنے دوسرے ٹور میں نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے خلاف میدان میں اترا جبکہ بعد میں میلکم مارشل اور این ین بوتھم کے خلاف بھی میدان سنبھالنے کا موقع میسر آیا۔

مزیدخبریں