تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں جھڑپ یا پھر تناﺅ پیدا کرنے والا فریق نہیں بنے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہرانی ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ٹیلی فونک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم ہر کسی خطے میں جھڑپ یا پھر تناﺅ کو شروع کرنے والا فریق نہیں بنیں گے۔
دونوں راہنماﺅں کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تناﺅ پر بات چیت کرنے والے روحانی اور الثانی نے تہران اور دوہا کے درمیان باہمی تعلقات کے تمام تر شعبوں میں مزید تقویت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکہ اور ایران کے مابین حالیہ چند ہفتوں میں خلیج بصرہ میں بڑھنے والی کشیدگی کے بارے میں روحانی نے کہا کہ ایران امریکہ کی خطے میں تمام تر کاروائیوں پر بغور نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم کسی جھڑپ کو شروع کرنے والا فریق نہیں بنیں گے۔