ارکان پارلیمنٹ اپنے انتخابی حلقوں میں لوگوں کوگھروں میں رہنے کی تلقین کریں‘ فواد چوہدری

12:30 PM, 26 Apr, 2020

لاہور:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے باعث اپنے متعلقہ انتخابی حلقوں میں لوگوں کوگھروں میں رہنے کی تلقین کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کوروناوائرس کے باعث موجودہ لاک ڈاﺅن سے متاثرہ مستحق لوگوں کی امدا کیلئے حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹایا جائے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے جنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں وطن عزیز کی ہمیشہ مدد کی ہے۔

مزیدخبریں