اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں ڈیوٹی ٹائم کا شیڈول تبدیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، وزارت داخلہ کی جانب سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری نے سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے ڈیوٹی ٹائم تبدیل کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوائی گئی ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد رمضان المبارک میں ڈیوٹی ٹائم کے بارے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں ڈیوٹی ٹائم صبح 9 سے3:30 تک ہو گا جب کہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں ڈیوٹی ٹائم صبح 9 سے 2 بجے تک ہو گا ، اسی طرح جمعہ کو ڈیوٹی ٹائم صبح 9 سے ایک بجے تک رکھا گیا ہے ۔
یادرہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔