وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب ، سولہ نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا

 وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب ، سولہ نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس 30 اپریل کو ہو گا  جس میں وزیر اعظم کو  کامیاب جوان پروگرام پر  تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت خارجہ اجلاس میں بائیولوجکل اینڈ ٹاکسن ویپنز کنونشن عمل درآمد بل 2019ء پیش کرے گی۔

 

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں سود کی ادائیگیوں پر غیر ملکی کمرشل قرض اور ٹیکس استثنا کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ 2017ء کو رولز آف بزنس 1973ء کے شیڈول ٹو میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

 

موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائے گی اور  پریس کونسل آف پاکستان میں 18 ارکان اور ڈی جی ریڈیو پاکستان کی تعیناتی کی بھی سمری پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔