آئی ایم ایف کی ٹیم 29اپریل کوپاکستان کا دورہ کرےگی

09:36 PM, 26 Apr, 2019

اسلام آباد : ترجمان وزرات خزانہ خاقان نجیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 29اپریل کوپاکستان کا دورہ کرےگی جس میں سپورٹ پروگرام کےتکنیکی معاملات پربات چیت ہوگی۔

ترجمان وزارت خزانہ  کے مطابق ، آئی ایم ایف کی ٹیم 29اپریل کوپاکستان کا دورہ کرےگی جس میں  آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کےتکنیکی معاملات پربات چیت ہوگی جس کے لیے متعلقہ محکموں میں  ڈیٹا اور میکرواکنامک فریم ورک کی تیاری کا کام بھرپورطریقے سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ،  ادارہ جاتی اصلاحات کیلیے بھی کام جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک، پاور اورگیس ڈویژن،نجکاری کمیشن سے مشاورت جاری ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے معاشی فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دورہ چین کے دوران  آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹن لیگارڈ سےملاقات ہو ئی جس میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے ، وزیراعظم نےمعیشت کوسہارادینےاورمہنگائی کنٹرول کرنےکیلیےکیےگئےاقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔ 

مزیدخبریں