وارسا : پولینڈ نے پائپ لائنز میں آلودگی کی وجہ سے روس سے خام تیل کی درآمد کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے روس سے ملنے والے خام تیل کی خریداری کو فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔
پولش حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولینڈ کو جس پائپ لائن سے خام تیل فروخت کیا جا رہا ہے اس پائپ لائن میں آلودگی عالمی قوانین کے تحت بہت زیادہ ہوگئی ہے ۔
اس آلودگی کے ساتھ تیل کو قابل استعمال نہیں بنایا جا سکتا ہے لہٰذا روس سے مزید تیل کی خریداری نہیں کر سکتے ہیں ، ماہرین نے بتایا کہ عالمی قوانین کے مطابق ایک ملین لٹر خام تیل میں ایک اور تین کی نسبت سے کلورائیڈ موجود ہو سکتا ہے۔
روس سے ملنے والے خام تیل میں موجود کلورائیڈ کی مقدار 150 سے 330 پارٹس فی ملین لٹر ہے جوکہ خام تیل کو قابل استعمال بنائے جانے سے بہت زیادہ ہے ۔