ویرات کوہلی ، انوشکا شرما کی گیم کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

04:53 PM, 26 Apr, 2019

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی گیم کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی گیم کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

بنگلور کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ڈٰیل سٹین نے دونوں سٹار کی گیمز کھیلتے ہوئے ویڈیو کو عکسبند کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا ۔

مداحوں کی جانب سے دونوں سٹارز کی گیم کھیلتے ہوئے ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا ، ویڈیو میں انوشکا شرما گن چلاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ویرات کوہلی ان کے سامنے گولیوں کا نشانہ بننے کی اداکاری کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں