برازیلی جوڑے نے 27 لاکھ درخت لگا کر ریگستان کو جنگل بنادیا

برازیلی جوڑے نے 27 لاکھ درخت لگا کر ریگستان کو جنگل بنادیا

برازیلیا:برازیل میں اجڑی اور بنجر زمین کو ایک جوڑے نے اپنی دن رات کی محنت سے اتنا سرسبز و شاداب کردیا ہے کہ اب وہاں ایک گھنے جنگل کا گمان ہوتا ہے۔پیشے کے لحاظ سے سیبستیاؤ روبیرو سیلگیڈو فوٹوگرافر اور عکسی صحافی ہیں لیکن ان کا بڑا کارنامہ ایک بے آب و گیاہ علاقے کو گھنے جنگل میں تبدیل کرنا ہے جسے ایٹلانٹک فاریسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی بیوی لیلیا ڈیلیوئز وانِک سیلگیڈو کی مدد سے 1998 سے شجرکاری شروع کی تھی۔ اسی سال وہ روانڈا کی ہولناک جنگ کی تصویر کشی کرکے واپس آئے تھے لیکن اتنے دلبرداشتہ تھے کہ انسانیت پر سے ان کا اعتماد اٹھ گیا تھا۔

اس پر ان کے والدین نے اپنا پرانا کھیت ان کے حوالے کردیا جس کی بحالی کی ذمے داری اب دونوں میاں بیوی پر تھی۔فارم کا رقبہ 1750 ایکڑ تھا لیکن اس کے ایک فیصد سے بھی کم رقبے پر درخت موجود تھے۔

اس کی وجہ یہ تھی سیستیاؤ کے والدین نے درخت کاٹ کاٹ کر اس کی لکڑی فروخت کردی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے دن رات محنت کی اور اب اس جنگل میں پرندے ، جانور، حشرات اور مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں ۔