فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کیا جائے :افتخار ٹھاکر

11:23 AM, 26 Apr, 2019

لاہور:کامیڈی کنگ افتخار ٹھاکر اور معروف ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار و شوبز سٹار کے فنکاروں کا فیاض الحسن چوہان دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ،کامیڈی کنگ افتخار ٹھاکر اور معروف ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار و شوبز سٹار کے دیگر فنکاروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ثقات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کیا جائے.

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ثقات فیاض الحسن چوہان نے فنکار برادری کیلئے بہت اچھے کام کیے اور فنکاروں کیلئے مزید پروجیکٹ شروع کیے ،یہاں ہمارے ہاں فنکاروں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا جاتا ہے فیاض الحسن کی وزارت کے دوران فنکاروں کی آواز ایوان بالا تک پہنچی اور فنکاروں کی ہر طرع سے ہیلپ ہوئی اور ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سابق وزیر ثقات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کیا جائے تا کہ فنکاروں کیلئے مزید بہتر کام کیے جائے۔

مزیدخبریں