جاوید شیخ کی بطور ہدایتکار نئی فلم وجود کے ساتھ فلمی دنیا میں انٹری

جاوید شیخ کی بطور ہدایتکار نئی فلم وجود کے ساتھ فلمی دنیا میں انٹری
کیپشن: image by face book

لاہور :پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ بطور ہدایتکارنئی فلم وجود کے ساتھ فلمی دنیا میں انٹری کر رہے ہیں لیکن بطور ہدایتکار ، فلم کا ٹیزر  بھی ریلیز  کر دیا گیا ہے ۔

ویسے تو اس فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا تاہم ٹیزر سے کہانی کا تھوڑا بہت اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس فلم میں دانیش تیمور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گےجو فلم میں پائیلٹ بنے ہیں، ویسے تو جاوید شیخ نے اپنا کردار ٹیزر میں زیادہ پیش نہیں کیا لیکن دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


فلم میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اور سعیدہ امتیاز بھی موجود ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ صرف مرکزی کردار کو متاثر کرنے کے لیے اس فلم میں شامل نہ کی گئیں ہوں۔

فلم کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی جبکہ اسے رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔