اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی ڈی پی لگانے پرمریم نواز کومبارکباد دیتا ہوں،مریم نواز نے نہال ہاشمی کی بھی ڈی پی لگائی تھی۔اب دیکھتے ہیں خواجہ آصف ٹریکٹر پرسیالکوٹ جاتے ہیں یا ٹرالی پرجاتے ہیں۔خواجہ آصف اب سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی ہی چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے بعد اب احسن اقبال کی باری ہے۔ابرارالحق سے مشاورت کی ہے وہ احسن اقبال کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔