راولپنڈی : مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا، پاک فوج کی جوائی کاروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کا پاکستانی دستوں کی جانب سے موثر جواب دیا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ سپاہی فرمان اللہ شہید ہو گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکنکل بنیادوں پر فیصلہ حاصل کر کے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے: رانا ثناء اللہ
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں