لاہور: وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مر کزی رکن ابرارالحق نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کیخلاف آئندہ ہفتے عدالت جاوں گا اور بابر اعوان میرے کیس کی پیروی کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی مبینہ اقامہ ہولڈر ہیں اور ان کے پاس سعودی عرب کا اقامہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکنکل بنیادوں پر فیصلہ حاصل کر کے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے: رانا ثناء اللہ
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں