ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلہ حاصل کر کے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے: رانا ثناء اللہ

05:55 PM, 26 Apr, 2018

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آپ جتنی مرضی چاہیں اچھل کود کر لیں ناکامی آپ کا مقدر ہو گی، الیکشن کی شام کو آپ سے بڑا افسردہ آدمی کوئی نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عرب ریاستوں میں ویزے کی جگہ اقامہ ہوتا ہے، ویزے کی جھنجھٹ سے بچنے کیلئے اقامہ کا راستہ نکالا گیا ہے۔ ویزا اقامیہ کوئی اثاثہ نہیں جسے ظاہر کرنے کی ضرورت ہو۔ ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلہ حاصل کر کے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ اصل فیصلہ پاکستان کی عوام کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
 انہوں نے مزید کہا کہ ارٹیکل 62 ون ایف میں نا اہلی کا تعین نہیں ہے، اگلی پارلیمنٹ میں 62 ون ایف قصہ ماضی ہو گا۔ جب تک 62 ایف ون برقرار ہے لوگ نااہل ہوں گے۔ عدالت نے نااہلی واضح کی ہے، مدت پارلیمنٹ طے کرے گی۔ راولپنڈی کا شیطان کہہ رہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، شیخ رشید کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا وہ بھی نااہل ہوں گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا، عثمان ڈار
 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاہور کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں