لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا ہے،یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کوچھپانے کیلئے اقامہ کوبطور شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے اسلام ہائیکورٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد سوشل میڈیا پراپنے ردعمل میں کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اوردرباری آج ا±سی انداز میں نااہل ہوگیا۔
Another darbari of the Godfather disqualified on the same pattern - using iqama to shield corruption & indulge in money laundering - as well as being guilty of brazen conflict of interest. Allah Al Haq hai - Kh Asif targeted SKMTH & has been publicly humiliated here & abroad
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2018
عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کیلئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔ یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کوچھپانے کیلئے اقامہ کوبطور شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے۔آج خواجہ آصف نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بد نام ہوگئے۔ کیونکہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔