شادی کے بعد فلموں میں کام رکھنے کے سوال پر سونم کپور سیخ پا ہو گئیں

03:08 PM, 26 Apr, 2018

ممبئی : فلم ویر دی ویڈنگ کے ٹریلر لانچ میں سونم کپور سے شادی کے بعد فلموں میں کام جاری رکھنے کے سوال پر سونم کپور پھٹ پڑیں،کرینہ اور شاہد کپور کی مثال دے کر پوچھنے والے کا منہ بند کر دیا۔

 معروف بالی وڈ اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپورکی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔رواں ماہ اپنے قریبی دوست اور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ ان کی شادی کے چرچے ہیں۔ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ سننے میں آرہی ہے کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی اور اپنے شوہر کے ساتھ مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کریں گے۔فلم ویر دی شادی کا ٹریلر لانچ کی تقریب میں سونم کپور سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کے بعد وہ کام جاری رکھیں گی ؟

یہ بھی پڑھیں:اقامہ کیس میں خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

اس پر سونم کہور نے نہایت ہی تپ کر جواب دیا کہ ہمارے معاشرے سے یہ صنفی امتیاز کبھی ختم نہیں ہو گا،عورتوں سے نفرت کے اس مائند سیٹ کا خاتمہ ہونا چاہئے۔انہوں نے ساتھ بیٹھی بالی وڈ اسٹارکرینہ کپور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کرینہ نے بھی تو شادی کے بعد اداکاری جاری رکھی یہاں تک کے جب وہ حاملہ ہوئیں اور اب ایک بچے کے بعد بھی وہ سیٹ پر نظر آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا شاہد کپور سے بھی کسی نے یہ سوال پوچھا تھا؟ انہوں نے غصے میں کہا کہ کوئی یہ سوال کسی مرد سے نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے بیرون ملک رقوم کی منتقلی کی تفصیلات طلب کر لیں
  

اس موقع پر کرینہ نے بھی سونم کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ جب میں  نےفلم ’کی اینڈ کا‘ سائن کی تو میں امید سے نہیں تھی مگر جب فلم پر کام شروع ہوا تو میں امید سے ہو گئی۔اس وقت میرے شوہر نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔

فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی کہانی لڑکے اور لڑکی کے درمیان روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر مبنی فلم ہے جس کی وجہ سے سونم کپور کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی فلم پہلے کبھی بنی ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں