جوہری منصوبے سے متعلق نئے معاہدے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، روحانی

01:15 PM, 26 Apr, 2018

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا اور فرانس کی جانب سے ایرانی جوہری منصوبے سے متعلق ایک نئے معاہدے کی تجویز کو قطعی مسترد کر دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنی جارحانہ تقریر میں واضح کیا کہ ہمارے درمیان جے سی پی او اے معاہدہ ہوا اگر وہ قائم ہے تو ٹھیک ورنہ کوئی نیا معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ بیان میں ایران کے جوہری پروگرام پر مزید سخت پابندی عائد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں ان دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین نے بھی بطور ضامن دستخط کیے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں