کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان کراچی میں انتقال کر گئیں۔ کلثوم سلطان انجیو پلاسٹی کی غرض سے اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث گذشتہ رات انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:شائستہ لودھی نے اپنی پسند کا اظہار کر دیا
ان کی نماز جنازہ آج کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو حیدر آباد سے بطور اناؤنسر کیا جس کے بعد ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔
کلثوم سلطان نے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں، اندھیر نگری اور رنگ حنا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: میں خودکو گلیمرس اداکارہ نہیں سمجھتی ، کترینہ کیف
اداکارہ کلثوم سلطان زیادہ تر والدہ، نانی یا دادی کا معاون کردار نبھایا کرتی تھیں لیکن ان کی اداکاری میں سنجیدگی اور شائستگی دکھائی دیتی تھی ۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں ۔ وہ گزشتہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں