حسن علی نے وہی کیا جو اس کا دل چاہا، نجم سیٹھی کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

12:02 PM, 26 Apr, 2018

کوکلتہ : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ان دنوں آئی سی سی میٹنگ کے سلسلے  میں بھارت میں موجود ہیں ۔نجم سیٹھی سے ایک بھارتی صحافی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر پر جشن منانے کے حوالے سے سوال پوچھا تو چیئرمین پی سی بی نے ایسا جواب دیا کہ صحافی شرمندہ ہو گیا اور اپنا سا منہ لے کر چلتا بنا۔

یہ بھی پڑھیں :واہگہ بارڈر پر حسن علی کے "جنریٹر ایکشن " کا جھٹکا ، بھارت میں آفٹر شاکس جاری
  

بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ حسن علی نے واہگہ بارڈر پر جس انداز سے جشن منایا اس پر آپ کیا کہیں گے ؟جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑی پہلے بھی واہگہ بارڈر کا دورہ کرتے رہتے ہیں میرے خیال میں یہ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا فاسٹ باولر وہی کرتے ہیں جو ان کا جی چاہتا ہے اور میں اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتا ورنہ آپ اس میں بھی سیاست لے کر آ جائیں گے ۔ جس پر بھارتی صحافی کی بولتی بند ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں :شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
 
 خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے قومی ٹیم نے واہگہ بارڈر کا رخ کیا اور فلیگ پریڈ میں شرکت کی ۔فلیگ مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے روایتی انداز میں جشن منایا۔انہوں نے پاک بھارت باڈر گیٹ کےقریب پہنچ کر اپنا ٹریڈ مارک جنریٹر انداز پیش کیا جس سے تقریب میں موجود عوام اور شائقین مزید پر جوش ہوگئے اور خوب محظوظ ہوئے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کا واہگہ بارڈر پر جشن منانے کا خوبصورت انداز ،فوٹو فائل
Caption

واہگہ بارڈر پر حسن علی کے "جنریٹر ایکشن " کے جھٹکے سے ابھی تک بھارت میں آفٹر شاکس جاری ہیں ۔اس موقع پر بھارتی میڈیا طلملا اٹھا اور فاسٹ بائولر کی اس حرکت کو سرحدی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں