تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی

10:29 AM, 26 Apr, 2018

سرگودھا میں تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطانبق سرگودھا کی جیل میں آج صبح تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر اور امجد کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔ مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کےلئے موخر کر دی۔

واضح رہے کہ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کیے تھے جنہیں آج صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔

مزیدخبریں