لاہور: پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف صوبے کے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال جاری ہے۔ پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، آصفہ بھٹو
نئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے اور بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں