پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، آصفہ بھٹو

پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، آصفہ بھٹو
کیپشن: پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی، آصفہ بھٹو۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹینکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور بلاول بھٹو ہی ملک کے اصل قائد ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں