واشنگٹن : امریکہ سابق صدر باراک اوباما نے تقریروں سے آمدنی حاصل کرنی شروع کر دی۔ امریکی صدر کو پہلی تقریر کا 4 لاکھ ڈالر (4 کروڑ 19 لاکھ 30ہزار پاکستانی روپے )معاوضہ دیا جائے گا۔
ذرئع ابلاغ کے مطابق اوباما کا خطاب کے لیے وال اسٹریٹ کی ایک کمپنی سے معاہدہ بھی ہوگیا۔یہ بھی خبریں ہیں کہ سابق صدر اپنی اہلیہ مشیل اوباما کے ساتھ مل کر اپنی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں جس کا معاہدہ تقریباً 7ارب روپے میں کیا گیا ہے۔