دبئی ڈیوٹی فری شاپس سے چند درہم کے لاٹری ٹکٹ خریدنے والے قطری باشندے کی ایک ملین ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔
قطر کے عبدالحمید زینل نے رواں سال مارچ میں دبئی سے دوحہ جاتے ہوئے ہر بار کی طرح ایک بار پھر لاٹری ٹکٹ لی جس کا ٹکٹ نمبر 3958ریفل کی 241ویں نیلامی میں نکل آیا۔
56 سالہ زینل کا کہنا ہے کہ وہ ہر دو ماہ بعد کاروبار کے سلسلے میں دبئی آتا ہے اور ہر بار ڈیوٹی فری سے ایک ریفل ٹکٹ خریدتا تھا جو اس کی عادت ہی بن گیا تھا لیکن اس مرتبہ جیت گیا۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ ایک بھارتی باشندے وینو گوپال پاسم ،جو کہ شارجہ رہتا ہے کی ایک ملین ڈالر کی لاٹری نکلی تھی ۔